0
Thursday 13 May 2021 10:42

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، گورنر پنجاب

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عید کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خدا کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں۔ مسلمان ممالک کی قیادت کو اسرائیل کیخلاف چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا، جب فلسطین اور کشمیر آزاد ہوں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عوام عید سادگی سے منائیں اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے قربانی دینے والے شہداء کو بھی قوم دعاوں میں یاد رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 932362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش