QR CodeQR Code

نہتے فلسطینیوں پر مسلسل صیہونی بمباری کا چھٹا دن؛ 139 شہید 950 زخمی

15 May 2021 23:59

فلسطینی شہری دفاع کیمطابق نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی گذشتہ 6 روز کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 39 بچوں اور 22 خواتین سمیت 139 شہید اور 950 زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی شہری دفاع کے مطابق نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے گذشتہ 6 دنوں کے حملوں میں کل 139 شہری شہید ہوئے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں میں 39 بچے اور 22 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر 950 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح غاصب صیہونی رژیم نے الشاطی فلسطینی کیمپ میں واقع "ابوحطب" نامی عام شہری سے متعلق ایک عمارت کو بغیر کسی قبلی انتباہ کے وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا دیا تھا جس کے باعث اس میں موجود 2 خواتین اور 5 بچے موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 932729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932729/نہتے-فلسطینیوں-پر-مسلسل-صیہونی-بمباری-کا-چھٹا-دن-139-شہید-950-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org