QR CodeQR Code

چوہدری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان

16 May 2021 00:47

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور انہوں نے تاحال اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنماء چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنماء چوہدری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے اور ذرائع پنجاب اسمبلی نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور انہوں نے تاحال اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 932734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932734/چوہدری-نثار-علی-خان-کا-پنجاب-اسمبلی-کی-رکنیت-حلف-اٹھانے-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org