QR CodeQR Code

خدمت خلق کا جذبہ ملک اور روایات سے بالاتر ہوتا ہے، اندریش کمار

17 May 2021 22:20

مسلم راشٹریہ منچ کے چیئرمین نے کہا کہ خدمت خلق سے ہمیشہ سے اہمیت رہی ہے اور یہ دل جیتنے کا بڑا ذریعہ بھی ہوتا ہے لہذا سب سے بڑی خدمت انسانیت کی خدمت ہے اور آج کورونا کے عہد میں انسانیت کی خدمت کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عام دنوں خاص طور پر کورونا کے عہد میں خدمت خلق پر زور دیتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ کے چیئرمین اور آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ خدمت، ذات پات کی زبان ملک اور روایات سے بالاتر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافت کہتی ہے، ہم سب انسان ہیں اور انسان رہیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ طبیبہ دیوبند بنارس میں آکسیجن کنسنٹریٹر تحفے میں دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق سے ہمیشہ سے اہمیت رہی ہے اور یہ دل جیتنے کا بڑا ذریعہ بھی ہوتا ہے لہذا سب سے بڑی خدمت انسانیت کی خدمت ہے اور آج کورونا کے عہد میں انسانیت کی خدمت کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی حفاظت کریں اور ضرورتمندوں کی خدمت کریں۔ انہوں نے کالابازاری سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یہ انسانیت پر سب سے بڑا داغ ہے اس لئے بلیک مارکیٹنگ سے گریز کریں اور لوگوں کو تمام اشیاء مناسب قیمت پر پہنچائیں۔


خبر کا کوڈ: 933054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933054/خدمت-خلق-کا-جذبہ-ملک-اور-روایات-سے-بالاتر-ہوتا-ہے-اندریش-کمار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org