0
Monday 17 May 2021 22:20

خدمت خلق کا جذبہ ملک اور روایات سے بالاتر ہوتا ہے، اندریش کمار

خدمت خلق کا جذبہ ملک اور روایات سے بالاتر ہوتا ہے، اندریش کمار
اسلام ٹائمز۔ عام دنوں خاص طور پر کورونا کے عہد میں خدمت خلق پر زور دیتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ کے چیئرمین اور آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ خدمت، ذات پات کی زبان ملک اور روایات سے بالاتر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافت کہتی ہے، ہم سب انسان ہیں اور انسان رہیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ طبیبہ دیوبند بنارس میں آکسیجن کنسنٹریٹر تحفے میں دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق سے ہمیشہ سے اہمیت رہی ہے اور یہ دل جیتنے کا بڑا ذریعہ بھی ہوتا ہے لہذا سب سے بڑی خدمت انسانیت کی خدمت ہے اور آج کورونا کے عہد میں انسانیت کی خدمت کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی حفاظت کریں اور ضرورتمندوں کی خدمت کریں۔ انہوں نے کالابازاری سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یہ انسانیت پر سب سے بڑا داغ ہے اس لئے بلیک مارکیٹنگ سے گریز کریں اور لوگوں کو تمام اشیاء مناسب قیمت پر پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 933054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش