QR CodeQR Code

انجمن امامیہ بلتستان کا اجلاس، یوم القدس شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ، رپورٹ

20 Aug 2011 19:22

اسلام ٹائمز:حجۃ الاسلام آغا سید محمد عباس رضوی کی زیر صدارت ہونیوالے انجمن امامیہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حسب سابق امسال بھی جمعۃ الوداع کو امام خمینی رہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے یوم القدس کے طور پر شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔


اسکردو:اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر انجمن امامیہ بلتستان حجۃ الاسلام آغا سید محمد عباس رضوی منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حسب سابق  امسال بھی جمعۃ الوداع کو امام خمینی رہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے یوم القدس کے طور پر شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام القدس کی ریلی بعد از نماز جمعہ امامیہ عید گاہ سے برآمد ہو کر یادگار شہداء سکردو پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کریگی، جس سے منتخب علماء کرام اپنی تقریروں میں بیت المقدس پر صیہونی قبضے اور ان کے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ اجلاس کے آخر میں مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 93314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/93314/انجمن-امامیہ-بلتستان-کا-اجلاس-یوم-القدس-شایان-شان-طریقے-سے-منانے-فیصلہ-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org