QR CodeQR Code

بچوں کی حفاظت کیلئے مودی حکومت کی نیند توڑنا ضروری ہے، راہل گاندھی

18 May 2021 21:43

کانگریس پارٹی کے سابق صدر نے ٹوئٹ کیا کہ آنے والے وقت میں بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی جارہی ہے اور اس کے پیش نظر، وقت کے ساتھ بچوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ راہل گاندھی نے منگل کو کورونا سے نمٹنے کی حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے مودی حکومت کو نیند سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بروقت علاج کا پختہ انتظام کیا جاسکے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ آنے والے وقت میں بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بچوں کی خدمات اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق تدابیر کا اہتمام ہونا چاہیئے۔

راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مستقبل کے لئے یہ ضروری ہے کہ موجودہ مودی حکومت کو درست کرنے کے لئے اسے نیند سے جگایا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 263533 نئے کیسز درج کئے گئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 25228996 ہوگئی۔ یہ جانکاری وزارت صحت نے منگل کے روز دی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4329 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 278719 ہوگئی ہے جبکہ 422436 متاثرین اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں اور اس طرح بازیاب افراد کی تعداد 21596512 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 933206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933206/بچوں-کی-حفاظت-کیلئے-مودی-حکومت-نیند-توڑنا-ضروری-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org