QR CodeQR Code

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے مزید 2 صیہونی فوجی اڈوں پر راکٹوں کی کامیاب بارش

18 May 2021 23:31

فلسطینی القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسنے "مشمار ہنگیف" اور "تسیلم" نامی غاصب صیہونی رژیم کے 2 فوجی اڈوں کو انتہائی کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا ہے جبکہ صیہونی ہوائی دفاع فلسطینی مزاحمتی محاذ کے دونوں راکٹ حملوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع "صحرائے نقب" میں قائم اسرائیل کی تزویراتی ایئربیس "مشمار ہنگیف" کو اپنے شدید راکٹ بیراج سے نشانہ بنایا ہے جہاں تیار کھڑے متعدد صیہونی لڑاکا طیارے رن وے پر ہی تباہ ہو گئے ہیں۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ علاوہ ازیں اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے "تسیلم" نامی فوجی اڈے پر بھی اپنے راکٹوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ کامیاب حملہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق صیہونی ہوائی دفاع فلسطینی مزاحمتی محاذ کے دونوں راکٹ حملوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 933285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933285/فلسطینی-مزاحمتی-محاذ-کی-جانب-سے-مزید-2-صیہونی-فوجی-اڈوں-پر-راکٹوں-کامیاب-بارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org