QR CodeQR Code

ضمنی انتخاب پی ایس 70 ماتلی، ایم ڈبلیو ایم نے مسلم لیگ فنکشنل سے حمایت طلب کرلی

19 May 2021 22:38

ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقر زیدی نے پی ایم ایل (ف) کی قیادت سے وحدت امیدوار اسد عباس لغاری کی حمایت کیلئے درخواست کی۔ سردار رحیم نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مثبت جواب دینے کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے پاکستان مسلم لیگ (ف) کے جنرل سیکرٹری سردار عبد الرحیم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بدین پی ایس 70 میں جمعرات 20 مئی کو  ہونے والے ضمنی انتخابات کے عنوان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ باقر زیدی نے پی ایم ایل (ف) کی قیادت سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار اسد عباس لغاری کی حمایت کے لئے درخواست کی۔ سردار رحیم نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مثبت جواب دینے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی مفاد اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 933469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933469/ضمنی-انتخاب-پی-ایس-70-ماتلی-ایم-ڈبلیو-نے-مسلم-لیگ-فنکشنل-سے-حمایت-طلب-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org