0
Wednesday 19 May 2021 22:38

ضمنی انتخاب پی ایس 70 ماتلی، ایم ڈبلیو ایم نے مسلم لیگ فنکشنل سے حمایت طلب کرلی

ضمنی انتخاب پی ایس 70 ماتلی، ایم ڈبلیو ایم نے مسلم لیگ فنکشنل سے حمایت طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے پاکستان مسلم لیگ (ف) کے جنرل سیکرٹری سردار عبد الرحیم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بدین پی ایس 70 میں جمعرات 20 مئی کو  ہونے والے ضمنی انتخابات کے عنوان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ باقر زیدی نے پی ایم ایل (ف) کی قیادت سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار اسد عباس لغاری کی حمایت کے لئے درخواست کی۔ سردار رحیم نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مثبت جواب دینے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی مفاد اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 933469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش