QR CodeQR Code

پاکستان کے 22 کروڑ عوام فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہیں، چودھری محمد سرور

21 May 2021 16:31

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل دہشتگردی کر رہا ہے، سکولوں، مساجد اور یونیورسٹیوں پر بمباری کر رہا ہے، فلسطینی بچوں کو ذبح کر رہا ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا کو بیداری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے بائیس کروڑٖ عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، فلسطین کی آزادی بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل دہشتگردی کر رہا ہے، سکولوں، مساجد اور یونیورسٹیوں پر بمباری کر رہا ہے، فلسطینی بچوں کو ذبح کر رہا ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا کو بیداری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی بیت المقدس کی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، بیت المقدس کی آزادی کیلئے پوری اُمت کا فرض بنتا ہے کہ وہ فلسطینی بھائیوں کی جدو جہد میں ان کا ساتھ دیں۔ 


خبر کا کوڈ: 933727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933727/پاکستان-کے-22-کروڑ-عوام-فلسطینیوں-شانہ-بشانہ-ہیں-چودھری-محمد-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org