QR CodeQR Code

ملت مظلوم فلسطین کی جہد مسلسل قبلہ اول کی آزادی کا سبب بنے گی، علامہ مقصود ڈومکی

22 May 2021 06:11

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مجاہدوں نے عرب حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے جہاد اور شہادت کے ذریعے دشمن پر فتح حاصل کی، اس عظیم کامیابی پر فلسطین کے مظلوم عوام مقاومتی محاذ اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملت مظلوم فلسطین کی جہد مسلسل اسرائیل غاصب کی نابودی اور قبلہ اول کی آزادی کا سبب بنے گی، فلسطینی مجاہدین نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر اسرائیل کو قابل شکست بنا دیا ہے۔ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم ترجمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ عالمی سامراجی قوتوں کی غلام بننے کی بجائے صبر و استقامت کا درس فلسطین سے لے، سرزمین فلسطین کے مجاہدوں نے عرب حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے قیام، جہاد اور شہادت کے ذریعے دشمن پر فتح حاصل کی، اس عظیم کامیابی پر فلسطین کے مظلوم عوام مقاومتی محاذ اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 933849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933849/ملت-مظلوم-فلسطین-کی-جہد-مسلسل-قبلہ-اول-آزادی-کا-سبب-بنے-گی-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org