0
Saturday 22 May 2021 06:11

ملت مظلوم فلسطین کی جہد مسلسل قبلہ اول کی آزادی کا سبب بنے گی، علامہ مقصود ڈومکی

ملت مظلوم فلسطین کی جہد مسلسل قبلہ اول کی آزادی کا سبب بنے گی، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملت مظلوم فلسطین کی جہد مسلسل اسرائیل غاصب کی نابودی اور قبلہ اول کی آزادی کا سبب بنے گی، فلسطینی مجاہدین نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر اسرائیل کو قابل شکست بنا دیا ہے۔ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم ترجمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ عالمی سامراجی قوتوں کی غلام بننے کی بجائے صبر و استقامت کا درس فلسطین سے لے، سرزمین فلسطین کے مجاہدوں نے عرب حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے قیام، جہاد اور شہادت کے ذریعے دشمن پر فتح حاصل کی، اس عظیم کامیابی پر فلسطین کے مظلوم عوام مقاومتی محاذ اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 933849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش