QR CodeQR Code

عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کرے گا، شاہ محمود

22 May 2021 07:57

نیویارک میں کمیونٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کرے گا۔ نیویارک میں کمیونٹی سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں مماثلت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 933855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933855/عمران-خان-سوداگر-نہیں-کشمیر-کا-سودا-کرے-گا-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org