0
Saturday 22 May 2021 07:57

عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کرے گا، شاہ محمود

عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کرے گا، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کرے گا۔ نیویارک میں کمیونٹی سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں مماثلت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 933855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش