QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او ''شعبہ اسکائوٹنگ'' کا اجلاس، ملک بھر میں احساس مروت مہم چلانے کا اعلان 

23 May 2021 20:30

ملتان میں منعقدہ اجلاس میں لاہور سے علی رضا، فیصل آباد سے ناد علی، سکھر سے محمد کاظم، حیدرآباد سے سید افضال اور کراچی سے محمد میثم سمیت ملک کے دیگر شہروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کا مرکزی اجلاس المصطفیٰ ہاوس ملتان میں امامیہ اسکاوٹ گروپ لیڈر تنصیر مہدی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور سے علی رضا، فیصل آباد سے ناد علی، سکھر سے محمد کاظم، حیدرآباد سے سید افضال اور کراچی سے محمد میثم سمیت ملک کے دیگر شہروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس کے اختتام پہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں احساسِ مروت مہم چلائی جائے گی، جس کے تحت ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی پھول پیش کر کے عیادت کی جائے گی اور ہسپتالوں میں ویل چیئرز بھی عطیہ کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 934097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934097/ملتان-آئی-ایس-او-شعبہ-اسکائوٹنگ-کا-اجلاس-ملک-بھر-میں-احساس-مروت-مہم-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org