QR CodeQR Code

ملتان، مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ، امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش 

24 May 2021 01:06

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلمان ممالک قدم بڑھائیں اور فلسطین وکشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے دفاع کیلئے راہ ہموار کریں، اقوام متحدہ اس عالمی دہشت گرد اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر ظلم وستم سے روکے اور اسرائیل کو دہشت گرد قرار دے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ملتان سٹی کے زیراہتمام فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے قیادت سٹی صدر زاھد عدنان گڈو، آصف رفیق رجوانہ، شیخ سجاد نے کی۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے مظالم انتہائی افسوس ناک ہیں اور مسلسل ان مظالم پر مسلم ممالک اور دیگر ذمہ دار اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، اسرائیل کو مزید اس قسم کے مظالم سے روکنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے،  وقت آگیا ہے کہ مسلمان ممالک قدم بڑھائیں اور فلسطین وکشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے دفاع کیلئے راہ ہموار کریں، اقوام متحدہ اس عالمی دہشت گرد اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر ظلم وستم سے روکے اور اسرائیل کو دہشت گرد قرار دے۔ احتجاجی مظاہرے میں امریکہ اور اسرائیل کا پرچم نذرآتش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 934134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934134/ملتان-مسلم-لیگ-ن-کے-زیراہتمام-فلسطینی-مسلمانوں-کی-حمایت-میں-مظاہرہ-امریکی-اسرائیلی-پرچم-نذرآتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org