0
Monday 24 May 2021 01:06

ملتان، مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ، امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش 

ملتان، مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ، امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ملتان سٹی کے زیراہتمام فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے قیادت سٹی صدر زاھد عدنان گڈو، آصف رفیق رجوانہ، شیخ سجاد نے کی۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے مظالم انتہائی افسوس ناک ہیں اور مسلسل ان مظالم پر مسلم ممالک اور دیگر ذمہ دار اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، اسرائیل کو مزید اس قسم کے مظالم سے روکنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے،  وقت آگیا ہے کہ مسلمان ممالک قدم بڑھائیں اور فلسطین وکشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے دفاع کیلئے راہ ہموار کریں، اقوام متحدہ اس عالمی دہشت گرد اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر ظلم وستم سے روکے اور اسرائیل کو دہشت گرد قرار دے۔ احتجاجی مظاہرے میں امریکہ اور اسرائیل کا پرچم نذرآتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 934134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش