QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی نظربندی کیخلاف درخواست خارج

24 May 2021 19:07

پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید پیش ہوئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اُٹھایا۔ جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعدازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے امیر حسین کی درخواست خارج کر دی۔ 


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے دائر کی تھی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کی دلائل سننے کے بعد نظر بندی کیخلاف درخواست خارج کر دی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید پیش ہوئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اُٹھایا۔ جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعدازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے امیر حسین کی درخواست خارج کر دی۔ 


خبر کا کوڈ: 934277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934277/کالعدم-تحریک-لبیک-کے-سربراہ-کی-نظربندی-کیخلاف-درخواست-خارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org