QR CodeQR Code

عراق کے جنوبی صوبے میں قابض امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ تباہ

24 May 2021 19:15

عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم حملے کا نشانہ بن گیا جس سے امریکی فوج کی متعدد گاڑیاں اپنے حساس فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے خبر دی ہے کہ عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں قابض امریکی فوج کے 1 لاجسٹک قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد امریکی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ ایک عراقی انٹیلیجنس افسر نے ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کو بتایا ہے کہ صوبہ بصرہ کی ایک شاہراہ پر گامزن امریکی فوجی قافلہ رستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا شکار ہو گیا ہے جبکہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق تاحال کسی مزاحمتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 934278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934278/عراق-کے-جنوبی-صوبے-میں-قابض-امریکی-فوج-کا-لاجسٹک-قافلہ-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org