0
Monday 24 May 2021 19:15

عراق کے جنوبی صوبے میں قابض امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ تباہ

عراق کے جنوبی صوبے میں قابض امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ تباہ
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے خبر دی ہے کہ عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں قابض امریکی فوج کے 1 لاجسٹک قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد امریکی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ ایک عراقی انٹیلیجنس افسر نے ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کو بتایا ہے کہ صوبہ بصرہ کی ایک شاہراہ پر گامزن امریکی فوجی قافلہ رستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا شکار ہو گیا ہے جبکہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق تاحال کسی مزاحمتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 934278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش