QR CodeQR Code

مقبوضہ قدس، غاصب صیہونی فوج نے 1 فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا

24 May 2021 20:05

صیہونی میڈیا نے دعوی کا ہے کہ ایک فلسطینی شہری کیجانب سے مقبوضہ قدس شریف میں (غاصب) صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے جسکے باعث 2 صیہونی شدید زخمی اور حملہ آور نوجوان شہید ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ قدس شریف میں سیدھی فائرنگ کر کے 1 فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے دعوی کیا ہے کہ (مقبوضہ) قدس کے علاقے حاییم بارلو میں 1 فلسطینی نوجوان نے (غاصب) اسرائیلی فوجیوں پر چاقو کی مدد سے حملہ کر کے 2 صیہونی فوجیوں کو شدید زخمی کر دیا جس کے بعد صیہونی پولیس نے فلسطینی نوجوان کو اپنی سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر ہی شہید کر دیا ہے۔ دوسری طرف مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان پر صیہونی فوجیوں کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ غاصب صیہونیوں کا وطیرہ ہے کہ وہ کسی بھی فلسطینی کو سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں شہید کرنے کے بعد اس پر مزاحمتی کارروائی کا الزام عائد کر دیتے ہیں۔



خبر کا کوڈ: 934283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934283/مقبوضہ-قدس-غاصب-صیہونی-فوج-نے-1-فلسطینی-نوجوان-کو-گولی-مار-کر-شہید-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org