QR CodeQR Code

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

26 May 2021 09:28

سی ٹی ڈی ترحمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شہر میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے شہر کے نواحی علاقے اغبرگ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔ کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کا آغاز ہوا اور اغبرگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

مزید بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے کل تعداد کی اطلاع اب تک میڈیا کو  فراہم نہیں کی گئی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترحمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شہر میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 934544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934544/کوئٹہ-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-4-مبینہ-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org