0
Wednesday 26 May 2021 09:28

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے شہر کے نواحی علاقے اغبرگ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔ کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کا آغاز ہوا اور اغبرگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

مزید بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے کل تعداد کی اطلاع اب تک میڈیا کو  فراہم نہیں کی گئی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترحمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شہر میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 934544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش