QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر (ن) لیگ کو اعتراض نہیں ہو گا، رانا ثنا

27 May 2021 11:13

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہوں کی اکثریت کہتی ہے شوکاز واپس لو تو واپس لے لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر ہمیں اعتراض نہیں ہو گا۔ ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہوں کی اکثریت کہتی ہے شوکاز واپس لو تو واپس لے لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں واپس لانےکا فیصلہ شہباز شریف نے نہیں کرنا۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کو واپس لانے کا فیصلہ کرے گی تو (ن) لیگ کو اعتراض نہیں ہو گا۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا ایک لفظ بھی پارٹی سے باہر نہیں ہے جب کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے پر سب سے زیادہ پہرہ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 934774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934774/پیپلز-پارٹی-کی-پی-ڈی-ایم-میں-واپسی-پر-ن-لیگ-کو-اعتراض-نہیں-ہو-گا-رانا-ثنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org