QR CodeQR Code

ڈی جی رینجرز سندھ شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فوری آغاز کریں، علامہ مبشر حسن

27 May 2021 22:46

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم ترجمان نے کہا کہ آخر کب تک سندھ میں ڈاکوؤں کا راج جاری رہے گا؟ ڈاکوؤں کے پاس سندھ پولیس سے زیادہ جدید اور خطرناک ہتھیار موجود ہیں، ڈاکوؤں کے پاس جدید ہتھیاروں کا ہونا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ شکارپور میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں صحافی اور پولیس اہلکاروں کا قتل انتہائی تشویشناک ہے، ڈی جی رینجرز سندھ شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا فوری آغاز کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آخر کب تک سندھ میں ڈاکوؤں کا راج جاری رہے گا؟ وزیراعلیٰ سندھ پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کریں، ڈاکوؤں کے پاس سندھ پولیس سے زیادہ جدید اور خطرناک ہتھیار موجود ہیں، ڈاکوؤں کے پاس جدید ہتھیاروں کا ہونا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 934880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934880/ڈی-جی-رینجرز-سندھ-شکارپور-میں-ڈاکوو-ں-کیخلاف-ا-پریشن-کا-فوری-ا-غاز-کریں-علامہ-مبشر-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org