QR CodeQR Code

نیتن یاہو خوف میں مبتلا ہے، شاہ محمود قریشی

28 May 2021 09:34

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں او آئی سی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خوف میں مبتلا ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں او آئی سی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں پاکستان نے قرار داد پیش کی، یہ اس کی غیر معمولی کامیابی ہے۔ وزیرِخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہوتی ہے تو نیتن یاہوبے نقاب ہو جائیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تو وہ بے نقاب ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 934914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934914/نیتن-یاہو-خوف-میں-مبتلا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org