0
Friday 28 May 2021 09:34

نیتن یاہو خوف میں مبتلا ہے، شاہ محمود قریشی

نیتن یاہو خوف میں مبتلا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خوف میں مبتلا ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں او آئی سی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں پاکستان نے قرار داد پیش کی، یہ اس کی غیر معمولی کامیابی ہے۔ وزیرِخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہوتی ہے تو نیتن یاہوبے نقاب ہو جائیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تو وہ بے نقاب ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 934914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش