QR CodeQR Code

کراچی میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، وزیر صحت

28 May 2021 19:06

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ 57 افراد کے نمونوں پر سیرولوجیکل تحقیق کی گئی ہے جن میں سے کراچی میں 71 فیصد کیسز کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے رپورٹ ہوئے اور 20 فیصد کیسز برطانوی قسم کے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم کے تیزی سے پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 57 افراد کے نمونوں پر سیرولوجیکل تحقیق کی گئی ہے جن میں سے کراچی میں 71 فیصد کیسز کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے رپورٹ ہوئے اور 20 فیصد کیسز برطانوی قسم کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ تر کیسز 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ والدین اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں تاکہ بچوں سے ان کو وائرس نہ لگے۔


خبر کا کوڈ: 935003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935003/کراچی-میں-کورونا-کی-جنوبی-افریقی-قسم-تیزی-سے-پھیل-رہی-ہے-وزیر-صحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org