QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کو کسی نے پی ڈی ایم سے نہیں نکالا، وہ خود نکلی، رانا ثناء اللہ

29 May 2021 07:32

پروگرام میں پیپلز پارٹی کے نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں، اسے ہم خیال جماعتوں کا اجلاس کہا جا سکتا ہے، کیونکہ پی ڈی ایم تو بنائی ہی پیپلز پارٹی نے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم سے نکلے ہیں مگر حکومت کے اتحادی نہیں بنے، پارلیمنٹ کے اندر ان سے بات چیت ہوسکتی ہے۔ رانا ثناء ﷲ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کسی نے پی ڈی ایم سے نہیں نکالا، وہ خود نکلی۔ پروگرام میں پیپلز پارٹی کے نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں، اسے ہم خیال جماعتوں کا اجلاس کہا جا سکتا ہے، کیونکہ پی ڈی ایم تو بنائی ہی پیپلز پارٹی نے ہے۔


خبر کا کوڈ: 935082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935082/پیپلز-پارٹی-کو-کسی-نے-پی-ڈی-ایم-سے-نہیں-نکالا-وہ-خود-نکلی-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org