یمن، مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کیجانب سے جارح سعودی عرب کی حدود کے اندر وسیع کارروائی
29 May 2021 21:20
یمنی میڈیا نے ویڈیو رپورٹ نشر کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یمنی فورسز کیجانب سے شروع ہونیوالا یہ سب سے بڑا زمینی آپریشن ہے جبکہ اسکے دوران جیزان کے جنوب میں واقع 40 سے زائد سعودی فوجی اڈے یمنی فورسز کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ عرب خبررساں ایجنسی الاعلام الحربی نے یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے جارح سعودی عرب کی جنوبی حدود کے اندر واقع خمیس مشیط و جیزان میں ہونے والے مزاحمتی آپریشن سے متعلق ویڈیو رپورٹ جاری کی ہے۔ یمنی میڈیا نے ویڈیو رپورٹ نشر کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے شروع ہونے والا یہ سب سے بڑا زمینی آپریشن ہے جبکہ اس کے دوران جیزان کے جنوب میں واقع 40 سے زائد سعودی فوجی اڈے یمنی فورسز کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔
یمنی فورسز سرحدی حدود عبور کرتے ہوئے
خبر کا کوڈ: 935216