QR CodeQR Code

اپر چترال میں گاڑی دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 7 لاپتہ

30 May 2021 23:59

ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے ضلع لوئر چترال سے ایک لینڈ کروزر ضلع اپر چترال کے علاقے یارخون جارہی تھی کہ اس دوران گاڑی  پل پار کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگری۔


اسلام ٹائمز۔ چترال کے علاقے یارخون ویلی میں گاڑی دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد لاپتہ ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے ضلع لوئر چترال سے ایک لینڈ کروزر ضلع اپر چترال کے علاقے یارخون جارہی تھی کہ اس دوران گاڑی  پل پار کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگری۔ گاڑی میں 10 مسافر سوار تھے۔حادثے کے دوران دو افراد نے گاڑی سے کود کر خود کو بچالیا جب کہ ایک مسافر کی لاش مل گئی تاہم دیگر 7 مسافر تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 935414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935414/اپر-چترال-میں-گاڑی-دریا-گرنے-سے-ایک-شخص-جاں-بحق-7-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org