QR CodeQR Code

ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف دیا جائے، جہانگیر ترین

31 May 2021 09:52

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے اور  یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف دیا جائے۔ لاہور  کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کے لیے مقرر کیا تھا، انہوں نے بہت محنت کر کے تفتیش کو مکمل کر لیا، امید تھی رپورٹ منظر عام پر آ جائے گی لیکن آج مئی کا آخری دن بھی آگیا مگر رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے اور  یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے، عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے، ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے بلکہ انصاف دیا جائے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ علی ظفر نے جو کہا ہے وہ بات منظر عام پرآنی چاہیے، ہمیں کچھ ایسی باتیں معلوم ہیں جو میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان پر مقدمہ ہوا اس سے بات بگڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 935459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935459/ہمارے-ساتھ-سیاست-نہ-کی-جائے-انصاف-دیا-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org