0
Monday 31 May 2021 09:52

ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف دیا جائے، جہانگیر ترین

ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف دیا جائے، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف دیا جائے۔ لاہور  کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کے لیے مقرر کیا تھا، انہوں نے بہت محنت کر کے تفتیش کو مکمل کر لیا، امید تھی رپورٹ منظر عام پر آ جائے گی لیکن آج مئی کا آخری دن بھی آگیا مگر رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے اور  یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے، عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے، ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے بلکہ انصاف دیا جائے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ علی ظفر نے جو کہا ہے وہ بات منظر عام پرآنی چاہیے، ہمیں کچھ ایسی باتیں معلوم ہیں جو میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان پر مقدمہ ہوا اس سے بات بگڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 935459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش