QR CodeQR Code

بلاول بھٹو نے سندھ کے پانی کا کیس اٹھا کر سندھ پر مہربانی کی، نثار کھوڑو

31 May 2021 22:40

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ 9 جون کو سکھر کے تین اضلاع میں احتجاج ہوگا، 15 جون کو کراچی میں احتجاج کیا جائے گا، ہماری بات کو سنا نہیں جاتا، الٹا ہماری بےعزتی کی جاتی ہے، پانی کم ہے تو سب کا پانی کم ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے مشیر محکمہ بورڈز اینڈ جامعات نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سندھ کے پانی کا کیس اٹھا کر سندھ پر مہربانی کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کے معاملے پر احتجاج کریں گے، 3 جون کو لاڑکانہ کے اضلاع میں احتجاج کریں گے، 5 جون کو ٹھٹھہ، بدین میں احتجاج کریں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ 9 جون کو سکھر کے تین اضلاع میں احتجاج ہوگا، 15 جون کو کراچی میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بات کو سنا نہیں جاتا، الٹا ہماری بےعزتی کی جاتی ہے، پانی کم ہے تو سب کا پانی کم ہونا چاہیئے، صرف سندھ کا پانی کم کیوں ہے؟


خبر کا کوڈ: 935569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935569/بلاول-بھٹو-نے-سندھ-کے-پانی-کا-کیس-اٹھا-کر-پر-مہربانی-کی-نثار-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org