QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر الیکشن کیلئے امیدوار تک نہیں مل رہے، بلاول بھٹو زرداری

1 Jun 2021 04:58

ایک بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے، کارکن انتخابات کے لئے بھرپور مہم چلائیں، پیپلز پارٹی کے امیدوار انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں انتخابات کے لئے امیدوار تک نہیں مل رہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسی لئے وفاقی حکومت انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے، کارکن انتخابات کے لئے بھرپور مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 935633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935633/پی-ٹی-آئی-کو-آزاد-کشمیر-الیکشن-کیلئے-امیدوار-تک-نہیں-مل-رہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org