QR CodeQR Code

اسد طور پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے

آزادی اظہارِ رائے پر اس طرح کے حملے بالکل برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

1 Jun 2021 18:37

صحافی اسد طور کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہا کہ بدقسمتی سے ایک اور صحافی پر دارالحکومت میں حملہ کیا گیا، اسد طور پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی صحافی پر گولی کسی کے گھر حملہ کسی کو اغواء کیا جاتا ہے،


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی چیئرمین کے طور پر صحافی اسد طور پر حملے کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صحافی اسد طور کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایک اور صحافی پر دارالحکومت میں حملہ کیا گیا، اسد طور پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی صحافی پر گولی کسی کے گھر حملہ کسی کو اغواء کیا جاتا ہے، جس نے بھی اسد طور پر یہ حملہ کیا یہ اسکی بزدلی کی نشانی ہے۔ آپ اسد طور کی ایک تحریر بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ آزادی اظہار رائے پر اس طرح کے حملے بالکل برداشت نہیں کریں گے۔
میں خود بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اس حملے کا نوٹس لیتا ہوں اور آئندہ قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس مسئلے کو اٹھایا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے صحافی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) سمیت دیگر یونینز ہمارا ساتھ دیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو جب تک کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا تب تک کسی کو یقین نہیں آئے گا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے ہے، وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں صحافیوں کو برطانوی صحافیوں سے زیادہ تحفظ ہے۔ اگر صحافیوں کا تحفظ نہیں ہوگا تو کسی کا تحفظ نہیں ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہم بطور جماعت صحافی اسد طور پر حملے کی مذمت کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر چلنے والے جھوٹے اور پروپیگنڈے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صحافیوں پر حملوں کے معاملہ پر اپوزیشن حکومت اور اتحادیوں سمیت سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے، تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے ہمارے دور میں بھی دہشتگردوں کا صحافیوں پر پریشر تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 935738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935738/آزادی-اظہار-رائے-پر-اس-طرح-کے-حملے-بالکل-برداشت-نہیں-کریں-گے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org