QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد ‏کو ٹیکس فری زون قرار دینے کا مطالبہ کردیا

2 Jun 2021 23:17

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ‏کراچی اور حیدرآباد کورونا وباء سے زیادہ متاثر ہیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں، معاشی ‏حالات خراب ہونے کے باعث دونوں شہر معاشی طور پر غیر مستحکم ہورہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے معاشی و اقتصادی حب کراچی اور سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد ‏کو ٹیکس فری زون قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے جس میں ‏وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کو فی الفور ٹیکس فری زون قرار دیا ‏جائے۔ ‏ قرارداد اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ ‏قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دے کر تمام یوٹیلیٹی بلز معاف ‏کئے جائیں۔ ‏

 

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جمع شدہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سے ہر قسم کی ٹیکس وصولی بند کی جائے، ‏کراچی اور حیدرآباد کورونا وباء سے زیادہ متاثر ہیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں، معاشی ‏حالات خراب ہونے کے باعث دونوں شہر معاشی طور پر غیر مستحکم ہورہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 935976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935976/ایم-کیو-پاکستان-نے-کراچی-اور-حیدرا-باد-کو-ٹیکس-فری-زون-قرار-دینے-کا-مطالبہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org