QR CodeQR Code

آئی ایس او ملتان کا 50 رکنی وفد اسلام آباد روانہ، علمائے کرام اور سینیئزز سے ملاقات کریگا 

4 Jun 2021 02:57

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر ثقلین ظفر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ملتان کی مجلس عمومی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں منعقد ہوگا، آئی ایس او ملتان کا وفد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی سمیت دیگر سے ملاقاتیں بھی کریگا۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا پچاس رکنی وفد تربیتی ٹوور پر اسلام آباد روانہ ہوگیا، آئی ایس او ملتان کے وفد کی قیادت ڈویژنل صدر ثقلین ظفر کر رہے ہیں، آئی ایس او ملتان کے پچاس رکنی وفد میں ڈویژنل کابینہ کے ساتھ ساتھ یونٹس مسئولین شامل ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر ثقلین ظفر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ملتان کی مجلس عمومی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں منعقد ہوگا، آئی ایس او ملتان کا وفد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امتیاز حسین رضوی، اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی اور دیگر علمائے کرام اور سینیئرز سے ملاقاتیں کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 936182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936182/آئی-ایس-او-ملتان-کا-50-رکنی-وفد-اسلام-آباد-روانہ-علمائے-کرام-اور-سینیئزز-سے-ملاقات-کریگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org