QR CodeQR Code

بھارتی ایجنسی سے رابطہ پر سی ٹی ڈی کی طلبی، فاروق ستار نے ردعمل دیدیا

4 Jun 2021 20:22

نجی ٹی وی سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم کیو ایم کنوینر نے کہا کہ مجھے ابھی تک سی ٹی ڈی سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے، میرے پاس فون آیا اور کہا گیا کہ آپ نے آنا ہے، نوٹس ملا اور تفصیلات بتائی گئیں تو جانے کا فیصلہ کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس میں سیاسی رہنماؤں کی طلبی کے  معاملے پر تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے اپنا ردعمل دے دیا۔ فاروق ستار نے نجی ٹی وی سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی تک سی ٹی ڈی سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ  میرے پاس فون آیا اور کہا گیا کہ آپ نے آنا ہے۔ سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے کہا کہ نوٹس ملا اور تفصیلات بتائی گئیں تو جانے کا فیصلہ کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 936290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936290/بھارتی-ایجنسی-سے-رابطہ-پر-سی-ٹی-ڈی-کی-طلبی-فاروق-ستار-نے-ردعمل-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org