QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے 60 رہنماوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے

5 Jun 2021 12:23

کالعدم تحریک لبیک کے 60 لیڈران کے بینک اکاونٹ منجمد کرکے ان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ 60 لیڈران تھانہ کی اجازت کے بغیر نقل و حرکت نہیں کر سکیں گے۔ کہیں بھی آنے جانے سے قبل اپنے متعلقہ تھانے میں رپورٹ کرنا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے 60 سر گرم لیڈران کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیے ہیں۔ کالعدم  تحریک لبیک کے 60 لیڈران کے بینک اکاونٹ منجمد کرکے ان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ 60 لیڈران تھانہ کی اجازت کے بغیر نقل و حرکت نہیں کر سکیں گے۔ کہیں بھی آنے جانے سے قبل اپنے متعلقہ تھانے میں رپورٹ کرنا ہوگی،کسی بھی مذہبی و سیاسی اجتماع میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔ محکمہ داخلہ دو سو رہنماوں اور کارکنوں کو پہلے ہی فورتھ شیڈول میں شامل کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 936414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936414/محکمہ-داخلہ-نے-کالعدم-تحریک-لبیک-کے-60-رہنماوں-نام-فورتھ-شیڈول-میں-ڈال-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org