0
Saturday 5 Jun 2021 12:23

محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے 60 رہنماوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے

محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے 60 رہنماوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے 60 سر گرم لیڈران کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیے ہیں۔ کالعدم  تحریک لبیک کے 60 لیڈران کے بینک اکاونٹ منجمد کرکے ان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ 60 لیڈران تھانہ کی اجازت کے بغیر نقل و حرکت نہیں کر سکیں گے۔ کہیں بھی آنے جانے سے قبل اپنے متعلقہ تھانے میں رپورٹ کرنا ہوگی،کسی بھی مذہبی و سیاسی اجتماع میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔ محکمہ داخلہ دو سو رہنماوں اور کارکنوں کو پہلے ہی فورتھ شیڈول میں شامل کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 936414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش