QR CodeQR Code

چین سے کرونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

5 Jun 2021 12:23

پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ 10 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ رواں ماہ چین سے کرونا ویکسین کی ایک کروڑ سے زائد ڈوز پاکستان لائی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ چین سے کرونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ 10 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ رواں ماہ چین سے کرونا ویکسین کی ایک کروڑ سے زائد ڈوز پاکستان لائی جائیں گی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 85 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن مہم کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت ویکسین کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 936415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936415/چین-سے-کرونا-ویکسین-کی-ایک-اور-کھیپ-پاکستان-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org