QR CodeQR Code

پاکستان کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فواد چوہدری

6 Jun 2021 06:38

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے 5 اگست کے فیصلوں کو واپس لینے کا اعلان کرے، پھر بھارت سے بات چیت کا فیصلہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بھارت پہلے 5 اگست کے فیصلوں کو واپس لینے کا اعلان کرے، پھر روڈ میپ کے ذریعے بتائے کہ کب 5 اگست کے فیصلوں کو قانون سازی کے ذریعے واپس لیا جائے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدامات کے بعد پاکستان بھارت سے بات کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 936538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936538/پاکستان-کی-کشمیر-پالیسی-میں-کوئی-تبدیلی-نہیں-ا-ئی-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org