0
Sunday 6 Jun 2021 06:38

پاکستان کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فواد چوہدری

پاکستان کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بھارت پہلے 5 اگست کے فیصلوں کو واپس لینے کا اعلان کرے، پھر روڈ میپ کے ذریعے بتائے کہ کب 5 اگست کے فیصلوں کو قانون سازی کے ذریعے واپس لیا جائے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدامات کے بعد پاکستان بھارت سے بات کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 936538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش