QR CodeQR Code

بھارتی وائرس نے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ مزید مشکل بنا دیا ہے، برطانوی وزیر صحت

6 Jun 2021 15:42

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی وائرس، کینٹ وائرس کی نسبت 40 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ بھارتی وائرس نے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ مزید مشکل بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی وائرس، کینٹ وائرس کی نسبت 40 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔میٹ ہینکاک نے کہا کہ اس نئے وائرس نے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کرنےکا فیصلہ مزید مشکل بنا دیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں 30 برس سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن شروع کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 936573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936573/بھارتی-وائرس-نے-پابندیاں-ختم-کرنے-کا-فیصلہ-مزید-مشکل-بنا-دیا-ہے-برطانوی-وزیر-صحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org