QR CodeQR Code

خدارا کوویڈ صورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، سعید غنی

6 Jun 2021 21:59

نجی اسپتال میں کورونا ویکسین سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ عوامی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے جو اقدامات حکومت سندھ کر رہی ہے وہ کسی اور صوبے میں نہیں ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں خدارا کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں۔ بہادرآباد کراچی کے نجی اسپتال میں کورونا ویکسین سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ عوامی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے جو اقدامات حکومت سندھ کر رہی ہے وہ کسی اور صوبے میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ 3 ماہ میں 18 ملین لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں اور خود کو ویکسینیٹ کروائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں خدارا کوویڈ صورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 936616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936616/خدارا-کوویڈ-صورتحال-پر-سیاسی-پوائنٹ-اسکورنگ-نہ-کریں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org