0
Sunday 6 Jun 2021 21:59

خدارا کوویڈ صورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، سعید غنی

خدارا کوویڈ صورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں خدارا کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں۔ بہادرآباد کراچی کے نجی اسپتال میں کورونا ویکسین سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ عوامی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے جو اقدامات حکومت سندھ کر رہی ہے وہ کسی اور صوبے میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ 3 ماہ میں 18 ملین لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں اور خود کو ویکسینیٹ کروائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں خدارا کوویڈ صورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 936616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش