QR CodeQR Code

پشاور میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

7 Jun 2021 01:16

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ گرفتار شوہر نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے افغان کالونی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 936644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936644/پشاور-میں-غیرت-کے-نام-پر-شوہر-نے-بیوی-اور-بیٹی-کو-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org