QR CodeQR Code

علامہ ساجد علی نقوی کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

7 Jun 2021 22:29

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں ریلوے ٹریک پر کئی حادثات ہوچکے ہیں، جو کہ تشویشناک ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سندھ کے علاقہ ڈہرکی کے قریب سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں ریلوے ٹریک پر کئی حادثات ہوچکے ہیں، جو کہ تشویشناک ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈہرکی کے قریب ہونے والے حادثہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 936802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936802/علامہ-ساجد-علی-نقوی-کا-ٹرین-حادثے-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org